: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
بارہ بنکی،اترپردیش،27اپریل(ایجنسی) اتر پردیش کے بارہ بنکی ضلع میں رسوئی گیس سلینڈر میں شدید دھماکے سے پانچ بچوں سمیت سات افراد کی موت ہو گئی اور آٹھ دیگر شدید طور پر جھلس گئے. پولیس ذرائع نے بتایا کہ دیوا پولیس اسٹیشن علاقے کے رفیع پور گاؤں میں للن نامی شخص کے بیٹے کی شادی کی تیاریوں کے دوران کھانا بناتے وقت ایک چھوٹا گیس سلینڈر اچانک پھٹ گیا. اس حادثے میں
15 افراد شدید جھلس گئے. انہوں نے بتایا کہ جھلسے تمام لوگوں کو نازک حالت کے پیش نظر لکھنؤ واقع سول ہسپتال لے جایا گیا، جہاں تین سال کے سونم، اس کے بھائی آدتیہ (چار سال)، خوشی (تین سال) گولو (چار سال)، اس کے بھائی وویک (تین سال )، جناوتی (46 سال) اور کلاوتی (60 سال) کی موت ہو گئی. ذرائع نے بتایا کہ باقی آٹھ افراد کا علاج کیا جا رہا ہے. ان میں سے دو کی حالت انتہائی نازک بتائی جاتی ہے. پولیس نے مقدمہ درج کر کارروائی شروع کر دی ہے.